منگلورو،8؍نومبر(ایس او نیوز) سٹی پولیس کمشنر وکاش کمار کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق منگلورو ہمپن کٹا علاقے میں کانکریٹ سڑک کی تعمیر اور زیر زمین گندے پانی کی نکاسی (ڈرینیج) کا کام شروع ہورہا ہے اس وجہ سے 8 نومبر تا 6جنوری 2020تک یہاں پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی۔
پولیس کمشنر کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق اس عرصے میں ہمپن کٹا سے نوبھارت سرکل تک صرف یکطرفہ (وَن وے)ٹریفک چلے گی، جبکہ نوبھارت سرکل سے ہمپن کٹا کی طرف گاڑیوں کی رفت مکمل بندر ہے گی۔
ہمپن کٹا سے لائٹ ہاؤس اور فلنیر کی طرف جانے والی تمام موٹر گاڑیوں کوپی وی ایس سرکل تک پہنچنے کے لئے کے ایس راؤ روڈ یا امبیڈ کر روڈ کا ایک لمبا راستہ استعمال کرنا ہوگا۔امبیڈکر سرکل سے ہمپن کٹا کی طرف آنے والی موٹر گاڑیوں کو بالمٹا میں واقع اروندموٹرس شو روم کے پاس سے میلاگریس کراس روڈ استعمال کرنا ہوگااور پھر فلنیر روڈ پر داخل ہونا پڑے گا۔پھر وہاں سے ان گاڑیوں کو وینلاک ہاسپٹل کے انڈر پاس ، ریلوے اسٹیشن روڈ ، یو پی ملیّا روڈ سے ہوتے ہوئے اے بی شیٹی سرکل تک آنا پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ میلاگریس روڈ پر ہرقسم کی پارکنگ پر ممنوع رہے گی۔ریلوے اسٹیشن سے ہوتے ہوئے وینلاک ہاسپٹل انڈر پاس سے گزرنےاور ہمپن کٹا کی طرف بڑھنے والی تمام موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت پر پوری طرح بند رہےگی۔جبکہ امبیڈکر سرکل سے لائٹ ہاؤس ہِل تک دو طرفہ ٹریفک جاری رہے گی۔ایمرجنسی سروس اور پولیس کی گاڑیوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہونگی۔